پاکستانی خواتین سے جعلی شادیاں رچانے والے چینی باشندے گرفتار

9 May, 2019 | 05:24 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں چینی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید گیارہ چینی باشندوں اور انکے دو پاکستانی ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کریک ڈاؤن میں ایف آئی اے نے مزید گیارہ چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے کے مطابق چینی مسیح خواتین کے ساتھ جعلسازی کے ساتھ شادیاں کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ شخص نذیر احمد کی درخواست پر ایف آئی اے نے جوہر ٹاؤن میں چھاپہ مار کر چینی باشندوں کی گرفتاریاں کیں، نذیر احمد کی بیٹی کو ملزمان چائنہ لے جا کر جسم فروشی کا دھندہ کرواتے تھے، ملزمان لڑکیوں کے جسم کے اعضاء بھی نکالتے اور فروخت کرتے تھے۔

چند روز قبل نذیر احمد کی بیٹی چائنہ سے پاکستانی ہائی کمیشن اور چائینہ کی مداخلت پر واپس آئی تھی، ملزمان کے ایجنٹوں نے میرج بیورو بنائے ہوئےتھے، ملزمان اپنے ایجنٹوں کے ذریعےغریب اورمعصوم شہریوں کوپیسوں کا جھانسہ دے کر شادیاں کرواتے تھے۔

مزیدخبریں