ڈبل ڈیکر سیاحتی بسوں کا نیا شیڈول جاری

9 May, 2019 | 04:26 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سعدیہ خان) پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈبل ڈیکر سیاحتی بسوں کا نیا شیڈول جاری کردیا، ماہ رمضان میں سیاحتی بسوں کے واہگہ روٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

رمضان المبارک کے مہینے میں واہگہ روٹ پر ڈبل ڈیکر بسیں بند رکھنے کا فیصلہ سیاحوں کی کم تعداد کے باعث کیا گیا، فوڈ سٹریٹ جانے والے روٹ کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، فوڈ سٹریٹ روزانہ چار بسیں روانہ ہونگی، ایک سیاحتی بس فوڈ سٹریٹ افطاری سے پہلے پانچ بج کر پنتالیس منٹ پر روانہ ہوگی اور ایک گھنٹہ فوڈ سٹریٹ میں قیام کرے گی۔

مزیدخبریں