داتا دربار دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم

9 May, 2019 | 01:12 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میو ہسپتال میں داتا دربار بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ داتا دربار میں زخمی ہونیوالوں کے لواحقین کی سہولت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میو ہسپتال میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی ہدایات پر ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کے حوالے سے لواحقین کو معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ لواحقین کے لیے افطار و سحری کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں