(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی میو ہسپتال آمد، داتا دربار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار میو ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے داتا دربار خود کش حملے میں زخمی ہونے والوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ موجود تھیں۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ہسپتال میں زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جارہی ہے، سانحہ داتا دربار کی تحقیقات مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔