پنجاب حکومت کا لاہور کی 13 ڈرینوں کی مرمت و بحالی کا فیصلہ

9 May, 2018 | 09:47 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم: پنجاب حکومت نے لاہور کی 13 ڈرینوں کی مرمت و بحالی کا فیصلہ کر لیا، منصوے پر 10 کروڑ 47 لاکھ کے اخراجات آئیں گے۔منصوبے کےتحت ڈرینوں کی 104 کلو میٹر لمبائی کے مرمتی کام کیے جائیں گے.

محکمہ آبپاشی کی جانب سے لاہور میں موجود خستہ حال 13 ڈرینوں کی نشاندہی کی گئی اور ان کی مرمت و بحالی کے لیے دس کروڑ 47لاکھ روپے کے فنڈز کیلئے سفارشات محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو ارسال کی گئی جس کی ترقیاتی بورڈ نے حتمی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کےتحت ڈرینوں کی 104 کلو میٹر لمبائی کے مرمتی کام کیے جائیں گے،جس کو محکمہ آبپاشی کی زیر نگرانی مکمل کروایا جائے گا۔

ان 13 ڈرینوں میں لکھوکی ، للیانی، برکی، ہڈیارہ، پاجیاں ، کوٹ میلہ رام، رام کوٹ، رائو خانوالا، کوٹ نبی بخش، رکھن والا، براہمانہ ،راجہ جنگ، بچر کاہنہ ڈرین شامل ہیں۔

مزیدخبریں