ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امپیریل کالج میں تھیلیسیمیا آگاہی سیشن واک کا اہتمام کیا گیا

امپیریل کالج میں تھیلیسیمیا آگاہی سیشن واک کا اہتمام کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی: امپیریل کالج میں کاشف اقبال تھیلیسیمیا کئیر سنٹر اور امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز کے اشتراک سے تھیلیسیمیا آگاہی سیشن اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

آگاہی سیشن میں کاشف اقبال تھیلیسیمیا کئیر سنٹر کی پروجیکٹ مینیجر اسماء آصف اور کوآرڈینیٹر آصف حمید بٹ نے بتایا کہ کسطرح سے مائنر تھیلیسیمیا میجر میں تبدیل ہوتا ہے، اسکا کوئی باقاعدہ علاج تو نہیں لیکن شادی سے پہلے اگرٹیسٹ کرا لیا جائے تو مرض کافی حد تک کنٹرول میں آجائے گا۔

 دو مائنر تھیلیسمیا کے افراد آپس میں شادی نہ کریں بلکہ نارمل انسان سے کر لیں تو اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے ابھی سالانہ 5000 سے 7000 تک مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے،بڑھتی تعداد سے بلڈ بیگز کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ سیشن میں آصف حمید، اسماء آصف سمیت کالج کے ریکٹر اور مختلف فکیلٹی ممبران نے شرکت کی۔