عثمان علیم: محکمہ سکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے ہوم ورک دینے کے حوالے سے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ چھٹیاں یکم جون تا 14 اگست ہونگی۔
مراسلے کے تحت سی ای اوز اپنے متعلقہ اضلاع میں سکولوں کے سربراہان کو ایک ہفتے میں ہوم ورک اور سلیبس دینے کے پابند ہونگے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے احکامات دیے ہیں کہ بچوں کو چھٹیوں سے قبل ہی ہوم ورک دیا جائے، جونیئر کلاسز کے طلبہ کو فوٹو اور پرنٹڈ کاپیاں دی جائیں۔اس سے قبل ہوم ورک چھٹیاں ہونے کے ایک ہفتے بعد دیا جاتا تھا۔