ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:مشیر وزیراعلی خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، 17 مئی کو ممکنہ آزمائشی سروس شروع کرنےکےانتظامات کاجائزہ لیا گیا۔

یو ای ٹی سائٹ آفس میں منعقدہ اجلاس میں، ایل ڈی اے اور نیسپاک حکام نے منصوبے کےسول، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس پر بریفنگ دی۔ وائس چئیرمین واسا چودھری شہبازاحمد، چیف انجینئر مظہر حسین خان، جی ایم نیسپاک سلمان حفظ، پراجیکٹ ڈائیریکٹر اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر مظہر حسین، ایس پی ایس پی یو میجر ریٹائرڈ غلام صفدر، سی ای او حبیب کنسٹرکشن سروسز شاہد سلیم، ایم او انفراسٹرکچر طارق آفندی ،ملک طارق محمود، چینی کمپنی سی ای سی اور سی آرنارنکو کے نمائندوں نےشرکت کی۔

 آزمائشی سروس ڈیرہ گجراں تا لکشمی اسٹیشن تک ہوگی۔خواجہ احمدحسان نے چودھری شہباز کے ہمراہ کے ہمراہ لکشمی چوک اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اورفنشنگ ورکس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔