(سٹی42) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن کیا ، ان کے خلاف چیئرمین نیب کا منی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیز ہے، یہ تماشا اور مذاق اب ختم ہونا چاہیے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔نواز شریف کے گھر میں خوشی کا سماں، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں مریم اورنگزیب نے احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کون سی ایسی چیزیں ہیں جن پر ہمیں سیاست کرنی ہے اور کن باتوں پر نہیں، تمام امور پر بات صرف اور صرف پارلیمنٹ میں کرنی چاہیے۔ایک سوال کے جواب پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ خلائی مخلوق وہی ہے جس نے 17 وزیراعظم کو گھر بھیجا، جب چھ ریفرنسز میں کچھ نہیں نکلاتو نیب نے جھوٹی خبر پر نوٹس لے لیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔لاہور کی اہم شاہراہ بڑی گاڑیوں کیلئےبند کردی گئی
وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بارے میں سوا ل پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملے کے بعد کئی مذمتی بیانات سامنے آئے ہیں، دعا ہے وہ جلد صحت یاب ہوں، پاکستان میں امن قائم کرنے کے لئے سب کو آگے آنا ہوگا اور ایسے واقعات روکنے کے لیے اصولوں کا تعین کرنا ہوگا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔خلائی مخلوق سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کرارا جواب
واضح رہے کہ2 مئی کو نواز شریف نے صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا مقابلہ نہ عمران خان اور نہ زرداری سے ہے بلکہ میرا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے جس کے خلاف لڑنے کیلئے میرے عوام میرے ساتھ ہیں۔جس کے بعد ملک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ آخر نواز شریف نے خلائی مخلوق کسے کہا ہے؟ جس پر تجزیہ کار اور سیاستدان اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں۔