(ناصر علی) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی مصروف اور نہایت گنجان آباد شاہراہ لٹن روڈ پر حادثات کی روک تھام کے لیے حرکت میں آگئی، دونوں جانب بیرئیر لگا کر روڈ کو بند کر دیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔نواز شریف کے گھر میں خوشی کا سماں، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
لاہور کی خونی سڑک لٹن روڈ کئی زندگیاں نگل چکی ہے لیکن کسی بھی حکومتی ادارے کو یہاں سپیڈ بریکر بنانے کا خیال نہیں آیا۔ سی ٹی او رائے اعجاز نے لٹن روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے سڑک کے دونوں جانب بیرئیرز لگا کر رات کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔
خبر پڑھیں۔۔اے سی خریدنے جانے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ایسا نہ ہو کہ۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق قرطبہ چوک اور جین مندر چوک میں بیرئیرز پر وارڈنز بھی تعینات کر دئیے گئے جو لٹن روڈ کی جانب آنے والی گاڑیوں کو متبادل راستے کی نشاندہی میں مدد فراہم کریں گے۔ رات دس سے صبح سات بجے تک لٹن روڈ پر صرف چھوٹی گاڑیاں ہی داخل ہوسکیں گی۔