ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روہت شرما آؤٹ، شریاس لائر کا کیچ چھکا قرار پا گیا

iNDIA VS nEW zEALAND, cITY42, champions trophy
کیپشن: روہت شرما کی فائل فوٹو

سٹی42: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم  میں موجود ہزاروں فینز پر اس وقت سکتہ طاری ہو گیا جب انڈیا کے بہترین بیٹر روہت شرما بلیک کیپس کے سپنر رچن رویندرا کی بال کو ہٹ کرنے کی کوشش میں باہر نکلتی لیگ سپن بال سے بیٹ ہوئے اور وکٹ کیپر نے انہیں سٹمپ آؤٹ کر دیا۔

روہت شرما نے 83 گیندوں سے  76 رنز بنائے۔

روہت شرما کے بعد  شریاس لائر آئے۔ 28 ویں اوور مین بریس ویل کی گیند کو ہٹ کر کے شریاس لائر  لانگ آن باؤنڈری پر تقریباِ کیچ آؤٹ ہو گئے تھے لیکن امپائر نے قرار دیا کہ یہ کیچ باؤنڈری سے باہر پکڑا گیا تھا اور فیلڈر خود باؤنڈری سے باہر نکل گئے تھے۔ اس تقریباً کیچ کو چھکا قرار دیا گیا۔ 

اب 29 اوورز کے اختتام پر انڈیا کا مجموعی 133 رنز ہے۔