ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلیک کیپس نے سینٹنر کے اندازے کے مطابق 251 بنا لئے، اب امتحان باؤلرز کا ہے

بلیک کیپس نے سینٹنر کے اندازے کے مطابق 251 بنا لئے، اب امتحان باؤلرز کا ہے

سٹی42: پاکستان کی میزبانی مین ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم  نے کیپٹن  مچیل سینٹنر کے اندازے کے مطابق 251 رنز بنا لئے۔ 

سینٹنر نے ہفتہ کے روز  سپورٹس رپورٹرز کے ساتھ آج کے میچ کے متعلق گفتگو کی تو بتایا تھا کہ وہ وکٹ کے متلع پر یقین نہیں ہیں، وکٹ کو دیکھ کر سٹریٹیجی بنائیں گے۔ 

قذافی میں 362 رنز کا نیا چیمپئینز ٹرافی لینڈ مارک اختراع کرنے والی ٹیم کے کیپٹن  آج میچ کے متعلق واقعی نہیں جانتے تھے کہ کتنا مجموعہ جیتنے کے لئے کافی ہو گا۔ سینٹنر نے کہا، "ان باتوں کو گروپوں تک واپس پہنچائیں، آپ کے خیال میں ایک اچھا سکور کیا ہے۔ ہاں، مجھے لگتا ہے کہ  یہ 300  رنز والی وکٹ ہو سکتی ہے--  ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ میرا اندازہ ہے، لیکن یہ وکٹ  250 رنز کے ساتھ جیت جانے والی قسم  کی بھی وکٹ ہو سکتی ہے۔ 

دباؤ آئے گا، برداشت کر کے آگے بڑھنا پڑے گا

وکٹ کی اب تک اَن پریڈکٹ ایبلٹی کے متعلق اپنے کنسرن کو لے کر سینٹنر نے کہا تھا، "لہذا، میں سمجھتا ہوں کہ اس کھیل کے دوران دونوں طرف سے ایسے ادوار ہوں گے جہاں آپ کچھ عرصے کے لیے دباؤ میں رہیں گے۔ لیکن اگر آپ اسے برداشت کر سکتے ہیں اور اس سے گزر سکتے ہیں، تو یہ آسان ہو سکتا ہے۔"

آج کے میچ مین واقعی ایسا ہی ہوا۔  آٹھویں اوور میں خطرناک سپنر ورون نے ول یونگ کی پہلی وکٹ گرائی تو  دباؤ کا آغاز ہوا، 11 ویں اوور میں دباؤ کے دوران رچن رویندرا کی دوسری وکٹ گری. 13 ویں اوور میں ولیمسن کی وکٹ بھی اسی دباؤ کے دوران گر گئی۔ دوسری اور تیسری وکٹ کلدیپ یادو نے لی تھیں۔

 اس دباؤ سے نکلنے کے لئے  ڈیرل مشیل اور ٹوم لیتھم نے کوشش کی، سست روی سے مجموعہ آگے بڑھا لیکن بہرحال وہ دباؤ سے نکل گئے اور اس کے بعد وکٹ  24 ویں اوور مین گری جب ٹوم لیتھم  14 رنز کے انفرادی سکور پر  سپنر رویندر جدیجا کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔  اس وقت نیوزی لینڈ کا مجموعہ 108 رنز تھا۔  لیتھم کے بعد گلین فلپس آئے، فلپس اور  ڈیرل مشیل نے  ایک بار پھر دباؤ کا مقابلہ کیا، آگے بڑھے  اور مجموعہ 165 تک لے گئے، تب فلپس  ورون چکرورتی کا شکار ہو گئے۔ ان کا انفرادی سکور 34 تھا۔ 

اس کے بعد مچل بریس ول نے ڈیرل مشیل کے ساتھ مل کر سکور آگے بڑھایا،  ڈیرل مشیل 46 ویں اوور مین آؤٹ ہوئے تو  کیپٹن  مشیل سینٹنر خود وکٹ پر آئے۔

سینٹنر کی ٹیم نے 50 ویں اوور کی آخری گیند تک کوشش کی تب مجموعہ 251 تک ہو سکا۔

اب  بلیک کیپس کا امتحان یہ ہے کہ کیا وہ  انڈین بیٹرز کو رنز بنانے سے ویسے ہی روک سکین گے جیسے خود  بلیک کیپس کے بڑے بیٹس کو روکا گیا تھا،