ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی سے لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد، 4 ملزم گرفتار

گاڑی سے لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد، 4 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : موٹروے پولیس نے خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا، جن کی گاڑی سے لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  چاروں ملزم گاڑی کے ذریعے  پشاور سے لاہور جارہے تھے، دوران پیٹرولنگ خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر روکا گیا، دورانِ چیکنگ  گاڑی سے 7 لاکھ 41 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی، جس کے بعد چاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزم تھانہ مصری بانڈہ پولیس نوشہرہ کے حوالے کردیئے گئے۔