ویب ڈیسک : بھارتی پیسر محمد شامی نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران چمپئینز ٹرافی میں کھیل پر دھیان ہے، روزے کی قضا بعد میں کروں گا۔
چمپئینزٹرافی کے کامیاب فاسٹ بالر محمد شامی سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں نے جب رمضان المبارک میں روزوں سے متعلق پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ملک کا معاملہ ہے، بھارتی پروفیشنل کرکٹرز کیلئے شیڈول تیار کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔
انھوں نے قبول کیا کہ رمضان میں میچز کھیلنا مشکل ہوتا ہے مگر یہاں ملک کا سوال ہے اسی لئے پلیئرز کو کھانے اور نیند کو پورا کرنا ہوتا ہے اور ٹریننگ کے بعد بحالی کیلئے ہدایات پر عمل کرنا پڑتا ہے۔
بھارتی کھلاڑی محمد شامی کے گراونڈ میں پانی پینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس پر بھارت کےایک گروہ نے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا کہ انہوں نے روزہ نہیں رکھا