ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنزٹرافی کے لیے سب سے زیادہ سفر کس ٹیم نے کیا

چیمپئنزٹرافی کے لیے سب سے زیادہ سفر کس ٹیم نے کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سےزیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نےکیا، جس نے اپنے میچز کے لیے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر کیا۔نیوزی لینڈ نے فائنل سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفرکیا،دوسری فائنلسٹ بھارت کا قیام اورتمام میچز دبئی میں ہی ہوئے۔ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر ڈیوڈ ملر آئی سی سی سے مایوس، دبئی سفر کی صورتحال بتادی 
 انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے، انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا، میزبان پاکستان ٹیم نے دبئی،کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے لیے 3133 کلو میٹر سفرکیا۔

اس کے علاوہ افغانستان نے پہلا میچ کراچی اور دو میچز لاہور میں کھیلے، 1200 کلومیٹر سفر کیا۔ بنگلا دیش نے سفر کا آغاز دبئی سے کیا، راولپنڈی میں دو میچز کھیلے، بنگلادیش کی ٹیم نے دو میچز کے لیےتقریباً ایک ہزار 53 کلو میٹر سفر کیا۔آسٹریلیا نےلاہور،راولپنڈی اور دبئی میں میچز کے لیے 2509 کلو میٹر سفرکیا، جنوبی افریقا نے چار میچز کے لیے 5فلائٹس لیں اور تقریباً 3286 کلومیٹر سفرکیا۔