ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے اہم علاقوں میں قاتلوں، اشتہاریوں کیخلاف آپریشن، پناہ گاہیں ،خفیہ ٹھکانے تباہ

پنجاب کے اہم علاقوں میں قاتلوں، اشتہاریوں کیخلاف آپریشن، پناہ گاہیں ،خفیہ ٹھکانے تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

صغیرراٹھور: پولیس کا قاتلوں اور اشتہاریوں کے خلاف رکھ پبی کے علاقہ میں سرچ آپریشن،  سر چ آپریشن میں ضلع گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے حصہ لیا۔

ترجمان گجرات پولیس کا کہنا تھا کہ کھاریاں،ڈنگہ،سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی اور دریا کے ساتھ بیلاکے علاقہ میں بڑے پیمانے پر سر چ آپریشن کیاگیا، سرائے عالمگیر پولیس نے پبی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور مشکوک افراد سے انٹیروگیشن کے ساتھ ساتھ علاقہ کی سخت نگرانی کی۔
سرائے عالمگیر دوران سرچ آپریشن پولیس ٹیموں نے مجرمان اشتہاریوں کی پناہ گاہوں اورخفیہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر مسمار کردیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اورعلاقہ کو اشتہاریوں و قاتلوں سے پاک کرکے امن وامان قائم کرنا ہے۔