سٹی42: کھیل میں ٹرافیاں جیتنے سے ملتی ہیں اور جنگ میں تخت مانگنے سے نہیں ملتے، لیکن انڈیا کرکٹ کا انوکھا لاڈلا ہے،اس کو جیتے بنا ہی ٹرافی مل جاتی ہے اور ضد کر کے مانگے تو تخت اسے مرحمت کر دیا جاتا ہے۔
کبھی اسے فائنل تک لانے کے لئے خاص طور سے وکٹ ٹیلر کروائی جاتی ہے اور ایک دو نہیں لاڈلے کے سارے میچ ایک ہی وکٹ پر کروائے جاتے ہیں۔ کبھی یہ فائنل میں پہنچانے کے بعد جیت نہ سکے تو فائنل میچ دوبارہ ہو جاتا ہے۔ مقابل کا مجموعہ انڈیا کی بساط سے کچھ آگے ہو تو مقابل کو دوبارہ نئے سرے سے بیٹنگ کرنا پڑتی ہے اور اگر تب بھی بارت میچ کو جیتنے کی طرف نہ جا سکے تو میچ تو روک دیا جاتا ہے لیکن ٹرافی بھارت کو دے دی جاتی ہے، صرف ٹرافی ہی نہیں جیتنے والی ٹیم کے لئے مختص رقم بھی آدھی اس انوکھے لاڈلے پر وار دی جاتی ہے۔
چیمپئینز ٹرافی کے انوکھے فائنل کی کہانی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2002 جو کہ سری لنکا میں ہوئی تھی۔ فائنل 29 ستمبر کو بھارت اورمیزبان سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔
کولمبو میں ہونے والے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔
سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا اور کمار سنگاکارا نے نصف سنچریاں اسکور کیں، جے سوریا نے 74 اور سنگاکارا نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت نے بیٹنگ شروع کی تو صرف دو اوورز کے بعد بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
بارش کے باعث بھارت کے بیٹرز کو ریزرو ڈے پر بیٹنگ شروع کروانے کی بجائے، سری لنکا کی اننگز ہی منسوخ کر ڈالی گئی اور اس فائنل میچ کو منسوخ کر کے میچ ریزرو ڈے پر دوبارہ کھیلا گیا۔فائنل میں پہلے سے کھیلے گئے 52 اوورز ضائع ہو گئے۔
30 ستمبر کو ریزرو ڈے پر لاڈلے کے لئے "نیا فائنل میچ"شروع کیا گیا جہاں سری لنکا نے دوبارہ پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔
مہیلا جے وردھنے نے 77 اور رسل آرنلڈ نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس بار 223 رنز کے ہدف کے جواب میں بھارت نے 8.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 38 رنز بنائے تو ایک بار پھر میچ روک دیا گیا لیکن بارش کبھی ہوئی کبھی تھمی اور بالآخر میچ کو بغیر کسی نتیجے کے منسوخ کر دیا گیا۔
تاہم بے نتیجہ فائنل کا بلاڈلے کو کوئی نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوا، اسے فائنل جیتے بغیر ہی چیمپئینز ٹرافی مرحمت کر دی گئی۔ صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ فاینل میچ کی جیت کا نصف حصہ بھی دے دیا گیا۔ بھارت اور سری لنکا کو چیمپئنز ٹرافی 2002 کا مشترکہ ونر قرار دیا گیا اور ٹرافی کے ساتھ 3 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی دونوں ٹیموں کے درمیان تقسیم کی گئی۔
کرکٹ کے فین اس جیتے بغیر ملنے والی ترافی کو سنگین مذاق قرار دیتے ہین۔ اب صورتحال یہ ہے کہ انوکھے لاڈلے کو ٹرافی بنا کھیلے تو دینا مشکل ہو چکا ہے کیونکہ فین تسلیم نہیں کرتے، اب لاڈلے کو ایک ہی من پسند وکٹ پر پورا ٹورنامنٹ کھلا دینے کا چمتکار کیا جاتا ہے۔
یہ منفرد صورتحال آئی سی سی ایونٹ میں پہلی بار دیکھنے میں آئی۔