ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوی ٹریفک اب رات 11 بجے کے بعد شہر میں داخل، صبح 6 بجے سے پہلے آؤٹ ہو گی

Heavy Traffic in Lahore, Heavy Traffic management, Lahore Traffic, Lahore road safety, Ammara Athar, CTO Lahore , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر میں ٹریفک کی روانی، حادثات کی روک تھام کےلئے رات گیارہ بجے سے پہلے کوئی ہیوی ٹریفک شہر لاہور میں داخل نہیں ہوگی۔

صبح 06 بجے سے پہلے تمام ہیوی ٹریفک شہر لاہور سے باہر  نکل جائے گی، 

اس سے پہلے ہیوی ٹریفک کے شہر سے نکلنے کے لئے آخری وقت صبح 07 بجے مقرر تھا۔ 

سی ٹی او لاہور کے حکم پر رات کے وقت سڑکوں پر  اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اوورسپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے گا۔

سٹی ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر  نے بتایا ہے کہ ہاٹ سپاٹ ایکسڈنٹ پوائنٹس کی شناخت کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کردئیے گئے،  انہوں نے بتایا کہ تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں پر مقدمات کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔