ویب ڈیسک: پاکستان میں 11 مارچ بروز پیر کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 11 مارچ کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کردیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ اتوار کو دوپہر 2 بجے پیدا ہوگا۔ چاند کی عمر11مارچ کو رویت کے وقت 28 گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لئے پیر 11 مارچ کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، مغربی لہر کے زیر اثر 11مارچ کو وسطی اور بالائی سندھ میں مطلع ابرآلود ہوگا جبکہ جنوب مشرقی سندھ میں مطلع صاف ہوگا،بلوچستان میں بھی مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی مغربی لہر کے زیر اثر مطلع ابرآلود ہوگا، ان علاقوں میں موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔