وزیر اعظم شہباز شریف گلدستہ لے کر زرداری ہاؤس پہنچ گئے

9 Mar, 2024 | 08:00 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: وزیر اعظم نواز شریف صدر آصف علی زرداری کو  صدر مملکت کے انتخاب میں ان کی فقید المثال کامیابی پر مبارکباد دینے  کے لئے خود گلدستہ لے کر  زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔ صدر آصف علی زرداری نے دروازے پر آ کر وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ ان سے گلے ملے اور تہنئیت کے پھول وصول کر کے شکریہ ادا کیا۔ 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد. دی۔ انہوں نے  اپنے منصب کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے ضمن میں صدر آصف علی زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار. کیا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کی جانب سے صدارتی الیکشن میں انکی حمایت پر شکریہ ادا کیا.مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ اور  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین سید محسن رضا نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مزیدخبریں