پی ایس ایل نائن؛ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

9 Mar, 2024 | 07:22 PM

سٹی42:  پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کےراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے ساتھ میچ میں سخت مقابلہ کے بعد آخری گیند پر  بازی پلٹ دی، کراچی کنگز  کے شعیب اختر نے آخری گیند پر چوکا مار کر ٹیم کو تین وکٹوں سے فتح دلوا دی۔

آج کا میچ جیتنے کے بعد کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پانچویں پوزیشن پر ہے تاہم اب اس کے پوائنٹس بڑھ کر 8 ہو گئے ہیں اور اس کے  پیر 11 مارچ کو ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر  چوتھی پوزیشن پر آ جانے کا امکان کل 10 مارچ کو  اسلام آباد یونائٹڈ کے ملتان سلطانز ور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے لاہور قلندرز کے ساتھ میچوں کے نتیجہ کا مرہون منت ہے۔

کراچی کنگز کے جیمز ونس نے 27 گیندوں سے 42, ٹم سیفرٹ نے 33 گیندوں سے 36 اور عرفان خان نے 16 گیندوں سے  35  رنز بنائے۔ شان مسعود نے  24  اور شعیب  ملک نے  27   رنز  ناٹ آؤٹ بنائے۔ پولارڈ  3,انور علی اور عرفات ایک ایک رنز بنا سکے۔ حسن علی  3 رنزز کے ساتھ ناٹ آؤٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ

  لاہور قلندرز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  20  اوورز میں 177 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق 55 رنز اور فخر زمان 54  رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ وئیسی نے 9 گیندوں سے 24 رنز بنا کر قلندرز کو آخری گیند تک مقابلہ کرنے کے قابل مجموعہ بنانے میں مدد دی۔

کلاہور قلندرز کے یکے بعد دیگرے  پانچ بیٹرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم مشکل میں پھنس گئی تھی، 18 اووروں میں  قلندرز کا مجموعہ 151 ہوا تھا تاہم  سکندر رضا  اور  ڈیوڈ ویسی  نے آخری دو اوورز میں  چار چھکے لگا کر قلندرز کا مجموعہ 177 رنز تک پہنچا دیا۔ ویسی نے 3 چھکے لگائے اور سکندر رضا ایک چھکا لگانے میں کامیاب ہوئے۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اپنی اپنی ففٹی بناتے ہی آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان  35  گیندوں سے 54 رنز  بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور عبداللہ شفیق  39 گیندوں سے  55 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

  کپتان شاہین آفریدی صرف ایک رن بنا کر واپس چلے گئے۔  شئی ہوپ 9 رنز بنا پائے۔ دونوں پندرھویں اوور میں زاہد  محمود  کی گیندوں کا شکار ہوئے۔ 

 لاہور قلندرز نے پہلے  بیٹنگ کرتے ہوئے7  اووروں میں 50 رنز بنا لئے تھے اور اس کا ایک اوپنر آؤٹ ہوا تھا۔

لاہور قلندرز نے تیسرے اوور میں  ایک وکٹ 18 رنز کے مجموعے پر گنوا لی تھی۔ مرزا طاہر بیک انور علی کے اوور کی چوتھی گیند پر عرفران خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انہوں نے 7 رنز بنائے۔ 

کراچی کنگز کی باؤلنگ

کراچی کنگز  کے سب سے زیادہ باکفایت باؤلر زاہد محمود  ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز دیئے اور  دو وکٹیں لیں۔  انور علی اور بلیسنگ مضاربانی کو ایک ایک وکٹ ملی۔

سپنر سے اٹیک کا آغاز

کراچی کنگز نے آج میچ میں وکٹ کے متعلق اپنے تجزیہ کے مطابق پہلے اوور کے لئے شعیب ملک کا انتخاب کیا جنہیں اوور میں 8 رنز پڑ گئے جن میں  فخر زمان کا ایک چوکا شامل تھا۔ شام مسعود نے  دوسرا اوور  مرزا طاہر بیگ کو دیا جنہیں اوور میں  تین رنز پڑے۔ شان مسعود نے تیسرے اوور کے لئے شعیب ملک کی بجائے انور علی کو بال دی لیکن انہیں بھی فخر زمان سے اوور کی پہلی ہی گیند پر چوکا پڑ گیا۔ تاہم اوور کی چوتھی گیند پر انہیں  مرزا طاہر بیگ کی غیر محتاط سٹروک کی وجہ سے وکٹ مل گئی۔

شان مسعود کا ٹاس جیت کر ٹارگٹ چیز کرنے کا فیصلہ

آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں  کراچی کنگز نے ٹاس جیت لیا اور کپتان شان مسعود نے  بیٹنگ لاہور قلندرز کو دے دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن 

آج کا میچ ہونے سے پہلے پاکستان سپر لیگ نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی پانچویں پوزیشن ہے ۔اس کے 8 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس ہیں۔ کراچی کنگز نے 5 میچ ہارے اور 3 میچ جیتے ہیں۔

لاہور قلندرز جو گزشتہ سال پی ایس ایل کی فاتح تھی، اس مرتبہ ابتدا سے ہی اس کے ستارے گردش میں ہیں۔ قلندرز نے 8 میچوں میں سے صرف ایک جیتا اور سات میچ ہارے ہیں۔ قلندرز کا ایک میچ بارش کے سبب ہو نہیں سکا جس کا اسے ایک پوائنٹ ملا۔ ٹیبل پر قلندرز کے پوائنٹس 3 اور پوزیشن سب سے نیچے ہے۔ 

کراچی کنگز کے لئے میچ کی اہمیت

 کراچی کنگز کے پلے آف میں پہنچنےکا امکان آج کا میچ بہر صورت جیتنے سے بڑا ہوا ہے۔ کراچی کنگز  پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں  نمبر پر ہے۔ آج کا میچ جیت کر بھی وہ پوائنٹس ٹئبل پر پانچویں پوزیشن تک جا سکے گی تاہم 11 مارچ کو کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اسلام آباد یونائٹڈ کو کل ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیلنا ہے۔ اگر یونائٹڈ یہ میچ جیت گئی تو اس کے پوائنٹس  11  ہو جائیں گے اور وہ کراچی کنگز کی پہنچ سے باہر نکل جائے گی۔

اگر یونائٹڈ کل سلطانز کے ساتھ میچ ہار گئی اور اس کے بعد کراچی کنگز  آج کا میچ جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ سے میچ بھی جیت گئی تو کراچی کنگز کے پوائنٹس  10 ہو جائیں گے اور  وہ 9  پوائنٹس کے ساتھ اس وقت چوتھی پوزیشن پر قابض یونائٹڈ کو پیچھے دھکیل کر چوتھی پوزیشن پر آ سکے  گی۔ اگر اسلام  آباد یونائٹڈ  کل ملتان سلطانز سے میچ ہار گئے تب بھی ان کے پاس کراچی کنگز سے میچ جیت کر پلے آف میں چوتھی ٹیم بننے کا امکان موجود ہو گا۔

  اگر سلطانز اور کنگز دونوں کے ساتھ میچوں میں کامیابی نے اسلام آباد یونائٹڈ کے قدم چومے تو وہ 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے اوپر بھی پہنچ سکتی ہے۔یونائٹڈ کی پوزیشن کچھ بھی ہو کراچی کنگز کے لئے کھیل میں موجود رہنے کے لئے آج کا اور اس کے بعد یونائٹڈ کے ساتھ میچ جیتنا لازمی ہیں۔

لاہور قلندرز کے لئے آج کے میچ کی اہمیت

لاہور قلندرز کو آج کا میچ کھیلنے کے بعد کل کوئٹہ گلیڈئیٹرز سے بھی میچ کھیلنا ہے جو پی ایس ایل نے 9 ویں سیزن مین اس کا آخری میچ ہو گا۔ قلندرز اگر یہ دونوں میچ جیت گئی تب بھی وہ 7 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف تک نہیں پہنچ سکے گی تاہم قلندرز کے لئے دونوں میچ جیت کر یہ املاک ضرور پیدا ہو جائے گا کہ وہ 7 پوائنٹس کے ساتھ   پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر فنش کرے بشرطیکہ کراچی قلندرز اپنے دونوں میچ ہار جائے۔ گزشتہ سیزن کی چیمپئین کے  فینز  کے لئے  پانچویں پوزیشن سب سے پیچھے رہ جانے سے بہرحال کم اذیت ناک بات ہو گی۔

مزیدخبریں