سٹی42:لیاقت آباد پولیس نے بڑٰی کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں حاملہ خاتون کو قتل کرنے والے جعلی ڈاکٹرز کے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق خاتون سمیت 4 رکنی جعلی ڈاکٹرز کے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان نے اکبر شہید روڈ پر گائنی کلینک بنا رکھا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک روز قبل سونیا نامی خاتون کا آپریشن کرنے کی کوشش کی، دوران آپریشن خاتون دم توڑ گئی جس کو ملزمان نے قدرتی موت ہونے کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔خاتون سمیت چاروں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان نے 2022 میں بھی دوران آپریشن نمرہ نامی خاتون کا قتل کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج ہے۔ملزمان میں شمسہ انعام ،نجم سعید، حسن انوار اور اسد انعام شامل ہیں۔
ایس پی احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے ایس ایچ او لیاقت آباد و ٹیم کو شابادی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔