"پاکستان کے جمہوریت پسندوں کو مبارک ہو", نئیر بخاری نے اسلام آباد کی سڑکوں پر تہنئیتی بینر لگوا دیئے

9 Mar, 2024 | 06:20 PM

روزینہ علی: صدر آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدرِ مملکت منتخب ہوتے ہی پاکستان کے جمہوریت پسندوں کو مبارک باد کا  پہلا تہنئیتی پیغام سید نئیر بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے آیا۔

اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کے انتخاب کا اعلان ہونے کے فوراً بعد اسلام آباد کی مصروف سڑکوں پر پاکستان کے تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد کے پیغام پر مشتمل خوبصورت بینر آویزاں کر دیئے گئے۔ یہ بینر اسلام آباد کے سیاستدان سید  نئیر بخاری ایڈووکیٹ نے آویزاں کروائے ہیں۔

سیند نئیر بخاری اسلام آباد کے رہنے والے ہیں، اور اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ وہ صدر آصف زرداری کے دیرینہ دوست بھی ہیں۔ 

صدرِ مملکت کے انتخاب کا اعلان ہوتے ہی نیر ںخاری کی جانب سے پہلے سے تیار کروا رکھے تہنئتی بینر لے کر انہیں شہر بھر کے کھمبوں پر آویزاں کرنے کے لئے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔



مزیدخبریں