مریم نواز شریف  کیجانب سے برین ٹیومر کے مریض بچے فرزان کا علاج فوری شروع کرنے کی ہدایت جاری

9 Mar, 2024 | 03:45 PM

راؤدلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے  برین ٹیومر کے مریض بچے فرزان کا علاج فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹری صحت کو  قلعہ دیدار سنگھ کےرضوان کے بیٹے فرزان کے علاج کیلئے ہدایات جاری کردی۔

 مریم نواز نے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں علاج کی ہدایات کیں،فرزان کے علاج کے لئےمیڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا،میڈیکل بورڈ نے پہلے بیرون ملک علاج تجویز کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچے کوعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے،فوری طور پر چلڈرن ہسپتال منتقل کرنے اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو خود نگرانی کرنے کی ہدایات کیں۔

 یاد  رہے کہ فرزان کی والدہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعلی مریم نواز کو  مخاطب کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے علاج کی اپیل کی تھی۔

 انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میڈم سی ایم پنجاب اسلام علیکم ،عرض یہ کہ میرے بیٹے کو ٹیومر ہے،عطا تارڑ صاحب میرے گھر آئے تھے میرے بیٹے کو دیکھنے،وزیراعلی محسن نقوی نے نوٹس بھی کئے، چلڈرن ہسپتال میں میڈیکل بورڈ بھی تشکیل بنا لیکن ڈاکٹروں نے کہا کہ یہاں علاج ممکن نہیں۔

مزیدخبریں