18 ویں ترمیم پارلیمنٹ نے کی تھی، ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی: آصف زرداری

9 Mar, 2024 | 02:45 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلی میں صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اورصدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر لیاہے۔

  قومی اسمبلی میں داخل ہوتے ہوئے آصف زرداری کو صحافیوں نے گھیر لیا اور ان سے سوالات کرنا شروع کر دیئے، ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ نے پہلے بھی 18 ویں ترمیم دی اب مزید کیا اقدام کریں گے ؟ صدارتی امیدوار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم پارلیمنٹ نے کی تھی، ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی، پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیااور اب بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔ 

  صدارتی انتخاب کےموقع پر آصف علی زرداری کی دونوں بیٹیاں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹوقومی اسمبلی کی گیلری میں موجود ہیں ۔

  آصف زرداری نے گیلری میں موجود بیٹیوں آصفہ بھٹو، بختاور بھٹو، اور داماد کو گلے لگایا اور پیار کیا۔
 

مزیدخبریں