عمران خان کی  کال پر کل ایک بار پھر  ملک گیر احتجاج کا اعلان

9 Mar, 2024 | 01:44 PM

Ansa Awais

(فرزانہ صادق) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی  کال پر کل ایک بار پھر  ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا گیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق الیکشن نتائج کیخلاف پاکستان تحریک انصاف نے کل  اتوار کے روز احتجاج کی کال دیدی،کل راولپنڈی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کریں گے۔

   پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے،لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا،الیکشن نتائج کےخلاف احتجاج ریکارڈکرایاجائےگا،مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں