آصف زرداری کا صدر مملکت بننا جمہوریت کیلئے اور ملک کیلئے اچھا ثابت ہوگا : راجہ پرویز اشرف

9 Mar, 2024 | 01:26 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : پیپلزپارٹی کےسینیئررہنماراجہ پرویزاشرف نےکہاہےکہ آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد گھٹن کی فضا ختم ہوگی۔
 پارلیمنٹ ہاؤس آمدپرسابق سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کامیڈیاسےگفتگومیں کہناتھاکہ انشا اللہ آج آصف علی زرداری صدر مملکت پاکستان بن جائیں گے، آصف زرداری کا صدر مملکت بننا جمہوریت کیلئے اور ملک کیلئے اچھا ثابت ہوگا ، نواز شریف انشا اللہ آج آصف زرداری کو ووٹ ڈالیں گے۔

مزیدخبریں