قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سگریٹ پینے کا واقعہ، سپیکر ایاز صادق کا سخت نوٹس اور وارننگ

9 Mar, 2024 | 04:19 AM

سٹی42: قومی اسمبلی کے  اجلاس میں پہلی مرتبہ کسی رکن کے سگریٹ پینے  کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اسمبلی میں تو ارکان کو پانی پینے کے لئے بھی اجازت لینا پڑتی ہے، پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران  ایک ممبر نے فلور پہ سگریٹ پیا۔

سپیکر ایاز صادق نے کہا سوشل میڈیا کے ٹک ٹاکر اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ کر جو ویڈیو بناتے ہیں اس کی سختی سے ممانعت ہے۔ اگر اب اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ کے ویڈیو بنائی گئی تو سخت ایکشن لیں گے۔ سپیکر ایاز صادق نے واضح کیا کہ  قومی اسمبلی کی گیلریاں بھی قومی اسمبلی کا حصہ ہیں۔ ارکان قومی اسمبلی آئندہ اپنے ہمراہ کسی مہمان کو نہ لائیں۔

مزیدخبریں