ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریبونل نے نیپرا کو تین سال کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹوں کی سماعت دوبارہ کرنے پر مجبور کر دیا

Fuel Price Adjustment, City42, NEPRA, Cooperative Housing Society, Apelet Tribunal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ہاؤسنگ سوسائٹی نے اپیلٹ ٹریبونل میں کیس لڑ کر نیپرا کو  ماہانہ فیول پرائس اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی 20 سماعتیں دوبارہ کرنے  پر مجبور کر دیا۔ تمام سماعتین دوبار ہوں گی اور ان مہینوں اور سہ ماہیوں کی فیول پرائس کی ایڈجسٹمنٹ کے کیس دوبارہ طے ہوں گے۔

 نیشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ماہانہ اور سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی 20 سماعتیں دوبارہ کرنے کا کام  ایپلٹ ٹربیونل کے حکم پر کیا جا رہا ہے۔

ایپلٹ ٹربیونل نے اس حوالے سے نیپرا کے فیصلوں کو مسترد کردیا'تھا۔

نیپرا کی اعلان کردہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کے خلاف ایک  کوائپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے بجلی کے کنزیومرز کی حیثیت سے ایپلٹ ٹربیونل میں کیس دائر کر دیا تھا۔اپیلٹ ٹریبونل میں نیپرا نے اپنی اعلان کردہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کے متعلق جو مؤقف پیش کیا اسے اپیلٹ ٹریبونل نے غیر قانونی قرار دے کر مسترد کر دیا اور حکم دیا کہ تمام 20 سماعتیں دوبارہ کی جائیں۔نیپرا  نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ان 20  کیسز  (درخواستوں) کی  از سر نو سماعت 14 مارچ کو کرے گی۔
20 میں سے 15 سماعتیں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ہیں۔ 5 سماعتیں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی ہیں۔یہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس سال 2021, سال 2022  اور  سال 2023  میں نیپرا نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اناأنس کیں اور کنزیومرز سے یہ تمام بل وصول کئے جا چکے ہیں۔ نئے سرے سے سماعتوں کے نتیجہ میں امکان ہے کہ بجلی بیچنے والی کمپنیوں کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے ادا کردہ بلوں میں سے کچھ رقم واپس دینا پڑ جائے۔ 

اپیلٹ ٹریبونل نے 13فروری 2024 کو نیپرا کے ان 20 احکامات کو کالعدم قرار دے دیا تھا تاہم میڈیا میں اس معاملہ کا چرچا نہیں ہوا۔