روزے کا فدیہ کم ازکم330 روپے ادا کیا جائے، راغب نعیمی

9 Mar, 2024 | 12:30 AM

سٹی42: دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اس سال روزہ کا فدیہ  کم ازکم330 روپے ادا کیا جائے۔

 رمضان کی آمد سے پہےل اپنے معتقدین کی رہنمائی کے لئے راغب نعینی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں روزہ توڑنے کے کفارہ کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ کفارہ صوم کیلئے60 روزے یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلایاجائے۔ اس سال فدیہ صوم گندم کے حساب سے 330 روپے فی کس ہے، اسی طرح کھانے کے لئے  جو استعمال کرنیوالوں کو 1075 روپے، کھجورکے حساب سے 2300 روپے،کشمش کے حساب سے 3100 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 4600 روپے ہوگا۔ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 9900 روپے، جو کے مطابق 32350 روپے، کھجورکے حساب سے 69000 روپے، کشمش کے حساب سے93000 روپے اورمنقیٰ کے حساب سے 13800روپےہے۔ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یاپھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

مزیدخبریں