گنگا رام ہسپتال میں خون کی بوتلیں بیچنے کا انکشاف 

9 Mar, 2023 | 09:37 PM

سٹی 42 : ہسپتال کا لیب اٹینڈنٹ غلام مرتضی خون کی بوتلیں چوری کرکے بیچنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم غلام مرتضی ایک ہزار روپے فی بوتل کے حساب سے خون  بیچتا تھا ۔ لیب اٹینڈنٹ غلام مرتضی سے 49 خون کی بوتلیں اور 9 وائٹ بلڈ کی بوتلیں برآمد ہوئیں جبکہ گنگارام ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاکر جواد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

ایف آئی آر کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل مختلف۔سرکاری ہسپتالوں سے خون کی بوتلیں چوری کرکے بیچتا ہے۔ملزم سرکاری ہسپتال کے بلڈ بنک میں امانت کے طور پر رکھی ہوئی خون کی بوتلیں بیچتا تھا۔

مزیدخبریں