پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کےلئے بری خبر

9 Mar, 2023 | 08:18 PM

سٹی 42 :ٹیکس نادہندگان کی جائیدادوں کو تالے لگیں گے۔کمرشل اور غیر رہائشی ڈیفالٹرزپراپرٹیز کی تالہ بندی کا چار سال بعد دوبارہ آغاز کردیا گیا ۔
 لاہور سمیت پنجاب بھر میں دوبارہ قوانین میں ترامیم کے بعد اب محکمہ ایکسائز کمرشل اور غیر رہائشی پراپرٹیز سربمہر کرسکے گا۔عدالت نے 4سال قبل محکمہ ایکسائز کو پراپرٹیز سربمہر کرنے سے روک دیا تھا اور قوانین میں ترمیم کا حکم دیا تھا۔

اب محکمہ کی جانب سے ترامیمی قوانین کی منظوری ہوگئی ہے اور آج سے ڈی جی ایکسائز کے حکم پر پراپرٹیز سربمہری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔لاہور سمیت متعدد اضلاع میں متعدد کمرشل اورغیر رہائشی پراپرٹیز کو سر بمہر کیا گیا ہے۔رواں سال میں محکمہ ایکسائز کو 24ارب سے زائدکا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں