ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 8، قلندرز نے یونائیٹڈ کو شکست دے دی

Lahore Qalandars,won the toss,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں  لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے تھے، اوپننگ بلے باز فخر زمان 115 رنز بنا کر نمایا ں رہے ، جس کے م مقابلے میں  اسلام آباد یونائیٹڈی کی ٹیم صرف 107 رنز ہی بنا سکی اور 15.1 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔

  اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور یونائیٹڈ کو فیلڈنگ کی دعوت دی ، قلندرز کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے 115  رنز کی شاندار اننگز کھلی ان کے علاوہ  کامران غلام نے 30 گیندوں پر 41 رنز  بنائے ۔ 

 قلندرز کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ،شاویز عرفان کی جگہ کامران غلام کو شامل کیا گیا ہے، پلیئنگ الیون میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حسین طلعت شامل، ڈیوڈ ویسا، سکندر رضا، سیم بلنگز  اور زمان خان بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں،  ان  کے علاوہ  حارث رؤف ، راشد خان، کامران غلام اور عبداللہ شفیق بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ۔