ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق گورنر پنجاب چودھری سرور پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل

Chaudhary sarwar joined,Q league,City42
کیپشن: Chaudhry sarwar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کےپرانے ساتھی چودھری سرور نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سے علیحدہ ہونے والے سابق گورنر پنجاب نے چودھری شجاعت کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے ، مسلم لیگ ق میں چودھری سرور کو اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چودھری سرور کی ق لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔ 

 واضح رہے کہ  چودھری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق چھوڑ کر  پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ اب چودھری سرور نے لے لی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب  چودھری سرور  کو  مسلم لیگ ق میں اعلیٰ عہدے سے نوازا جائے گا۔