ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا گیدڑ دیکھا ہے جس نےکارکنوں کو ڈھال بنایا ہے، مریم نواز

Maryam nawaz,file photo
کیپشن: Maryam nawaz,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز  نے کہا ہے کہ پہلے حساب پھر انتخاب ہوگا ، انہوں نے پہلا گیدڑ دیکھا ہے جس نےکارکنوں کو ڈھالا بنایا ہے۔

 لاہور میں نوجوان قیادت سےملاقات کے بعد خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کو اس وقت ایک سمت کی ضرورت ہے، ملک کی قسمت نوجوان نسل بدل سکتی ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کوسیاسی ایندھن بنایا جاتا ہے مگر اُن کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں، لیکن شہباز شریف نے نوجوانوں کو انٹرن شپس دیں اور انہیں آسان اقساط پر قرضہ اسکیم ملیں۔ جب نوجواںوں کو قرض ملا تو 99 فیصد لوگوں نے قرض واپس کیا.

 رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ کل ٹی وی پر دیکھ رہی تھی کہ کسی ریلی کی کال دی گئی، اس ریلی کا ایندھن ورکرز اور نوجوانوں کو بنایا، خود چھپ کر بیٹھے رہے قوم کے بچوں کو سامنےکیا گیا، کل ایک نوجواں ہلاک ہوااس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

 ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ کل جیل بھروتحریک کی طرح ریلی کی کال دی گئی، کل نوجوانوں کو ریلی کا ایندھن بنایا گیا، کل جوکارکن جان سےگیااُس کی ذمہ داری کس پرہے؟، کارکنان کو جمع ہونے کا کہتے ہیں اور خود آتے نہیں, اپنے بچے آرام سے لندن میں ہیں قوم کے بچوں کو سامنے کیا ہوا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نشے میں دھت ہوکر فیصلے کرتا ہے۔پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کو اس وقت ایک سمت کی ضرورت ہے، ملک کی قسمت نوجوان نسل بدل سکتی ہے۔ نوجوانوں کوسیاسی ایندھن بنایا جاتا ہے مگر اُن کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں، لیکن شہباز شریف نے نوجوانوں کو انٹرن شپس دیں اور انہیں آسان اقساط پر قرضہ اسکیم ملیں۔ جب نوجواںوں کو قرض ملا تو 99 فیصد لوگوں نے قرض واپس کیا.

 رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ کل ٹی وی پر دیکھ رہی تھی کہ کسی ریلی کی کال دی گئی، اس ریلی کا ایندھن ورکرز اور نوجوانوں کو بنایا، خود چھپ کر بیٹھے رہے قوم کے بچوں کو سامنے کیا گیا، کل ایک نوجوان ہلاک ہوا اس کی تحقیق ہونی چاہیے۔