کمپیوٹر کی بورڈ کے حروف ایف اور جے پر لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں؟جانیے

9 Mar, 2023 | 03:07 PM

ویب ڈیسک:کسی بھی کمپیوٹر کی بورڈ کو دیکھیں تو ایف اور جے کیز (keys) دیگر سے مختلف نظر آئیں گی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایف اور جے کیز میں لکیریں موجود ہوتی ہیں۔مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور باقی کیز میں یہ لکیریں کیوں نہیں ہوتیں؟اس کا جواب کافی دلچسپ ہے اور اگر آپ کو کبھی کمپیوٹر کلاس میں جانے کا موقع ملا ہو تو ہوسکتا ہے کہ اس سے واقف بھی ہوں۔ ایف اور جے کیز کو ہومنگ بارز بھی کہا جاتا ہے اور ان پر موجود لکیریں ایک خاص مقصد کے لیے ہوتی ہیں۔

بنیادی طور پر اس کا مقصد دونوں ہاتھوں سے ٹائپنگ کے دوران کی بورڈ پر نظر ڈالے بغیر ٹائپ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔یعنی بائیں ہاتھ کی پہلی انگلی ایف اور دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی جے پر رکھیں اور پھر ٹائپنگ شروع کریں۔ایسا کرنے سے آپ کو اپنی نظریں اسکرین پر رکھتے ہوئے ٹائپ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ان لکیروں سے آپ کے دماغ کو معلوم ہوتا ہے کہ ٹائپنگ کے لیے ہاتھ درست پوزیشن پر ہیں کیونکہ وہ لکیریں انگلیوں کو محسوس ہوتی ہیں۔ان لکیروں سے دماغ کو علم ہو جاتا ہے کہ ایف، ڈی، ایچ یا دیگر کیز کس جگہ پر ہیں اور ٹائپ کرتے ہوئے انگلیوں کو کہاں لے کر جانا ہے۔

مزیدخبریں