ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ کی شاندار فتح، پلے آف کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی

کوئٹہ کی شاندار فتح، پلے آف کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کیخلاف ریکارڈ ساز کامیابی نے ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنادیا ہے۔

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، کراچی کنگز اس دوڑ سے باہر ہوگئی ہے جبکہ تین ٹیمیں ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بقیہ دو پوزیشنز پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ 
پی ایس ایل میں 25 میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کے 12 ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی 12 جبکہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے 8، 8 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 6 اور کراچی کنگز کے 4 پوائنٹس ہیں۔کراچی اور کوئٹہ کا ایک ایک میچ باقی ہے، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کو مزید دو، دو  میچز کھیلنے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کوالیفائی کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے اب ملتان سلطانز  سے اپنا آخری میچ لازمی اچھے مارجن سے جیتنا ہوگا۔اگر بدھ کو پشاور زلمی فتحیاب ہوتی تو پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کہانی ختم ہوجاتی  اور پشاور کے ساتھ ساتھ ملتان سلطانز کی بھی فائنل فور میں رسائی یقینی ہوجاتی تاہم ایسا نہ ہوسکا اور کوئٹہ نے بابر الیون کو زیر کرکے چانسز برقرار رکھے ہیں۔

10 مارچ کو پی ایس ایل میں اہم میچ ہوگا جس میں ملتان سلطانز اور  پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کوئٹہ کی فتح کے بعد اب اس میچ کو کوارٹر فائنل کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے کیوں کہ اس میچ کی فاتح ٹیم پلے آف میں جگہ بنالے گی۔

البتہ اگر جمعے کو ملتان سلطانز جیت جاتی ہے اور  ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز کو شکست دے دے تو پھر سب کی نظریں اتوار کو اسلام آباد اور پشاور کے درمیان شیڈول میچ پر ہوں گی اور پشاور کیلئے یہ میچ جیتنا اہم ہوگا۔

موجودہ صورتحال میں اگر مگر کی صورتحال جمعے کو ہونے والے میچ کے نتائج پر کافی حد تک منحصر کرے گی مگر کوئٹہ کیلئے اہم یہ ہے کہ وہ اپنا نیٹ رن ریٹ آخری میچ میں جس قدر ہوسکے بہتر کرے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر