معروف کامیڈین کاشف خان کیساتھ بڑی واردات ہوگئی

9 Mar, 2023 | 02:30 PM

ویب ڈیسک: معروف کامیڈین کاشف خان کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔

نارتھ کراچی میں گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا ہے۔ کامیڈین کاشف خان کی گاڑی سے چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو علی الصبح واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک ملزم موٹرسائیکل پر بیٹھا رہا اور دوسرے نے باآسانی گاڑی کا تالا توڑا۔

ملزمان گاڑی سے قیمتی ساؤنڈ سسٹم نکال کر فرار ہو گئے۔اس حوالے سے کامیڈین کاشف خان نے کہا ہے کہ سرسید ٹاؤن پولیس کو واردات کی اطلاع دے دی ہے۔

مزیدخبریں