پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کو مردہ حالت میں اسپتال لانیوالوں کی تصاویرمنظرعام پر

9 Mar, 2023 | 12:22 PM

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے کارکن علی   بلال کو مردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔

پی ٹی آئی  رہنما فرخ حبیب نے لاہور میں ریلی کو روکنے کے دوران پولیس تشدد سے ایک کارکن کے جاں بحق ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کی شناخت   علی بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حوالے سے سروسز اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علی بلال کے سر اور ناک پر چوٹ لگی ہوئی ہے، علی بلال کی موت کی وجہ کا تعین ڈاکٹرکریں گے۔اب علی بلال کو مردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آگئی ہیں  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالی گاڑی میں سوار  2  افراد علی بلال کو اسپتال لائے  اور   اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر ایدھی کی ایمبولینس سے اسٹریچر پر ڈال کر دونوں افراد بلال کو ایمرجنسی کے اندر لےگئے۔

دوسری جانب   پی ٹی آئی   کارکن علی بلال کی ہلاکت پرتھانہ ریس کورس میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں