ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی جان کو خطرہ لاحق :وکیل

9 Mar, 2023 | 10:03 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی امریکا حوالگی رکوانے کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی۔

عارف نقوی کے وکیل نے ہائیکورٹ کو بتایا عارف نقوی کو نیوجرسی کی جیل میں رکھا جاسکتا ہے، جیل میں پرُتشدد قیدیوں کے ساتھ رکھے جانے پر عارف نقوی کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا وہ شدید ڈپریشن میں ہیں اور جیل میں خودکشی بھی کرسکتے ہیں۔وکیل نے دلائل کے حق میں طبی شواہد کے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے۔تاہم لندن ہائیکورٹ نے ملک بدری کے فیصلے کے خلاف عدالتی جائزے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

2021 میں اس وقت کی ہوم سیکرٹری نے عارف نقوی کو امریکاکے حوالےکرنےکی منظوری دی تھی، عارف نقوی کو امریکا میں فراڈ کے الزامات پر 300 برس کی سزا ہوسکتی ہے۔ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی پرفراڈ  اور منی لانڈرنگ کے 16 الزامات عائد ہیں۔

مزیدخبریں