رمضان کے چاند سےمتعلق سعودی سپریم کورٹ نےاہم اعلان کردیا

9 Mar, 2023 | 08:50 AM

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے مملکت میں تمام مسلمانوں سے 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 مارچ کی شام یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی بھی شخص راہ راست یا دوربین سے رمضان المبارک کا چاند دیکھے تو یہ شہادت اپنی مکمل ذمہ داری کے ساتھ ادارے تک پہنچائے۔

عدالت نے کہا کہ جن لوگوں کی نظر تیز ہے یا جو چاند دیکھنے کا تجربہ رکھتے ہیں وہ علاقے میں موجود رویت ہلال کمیٹیوں میں شمولیت اختیار کریں۔عدالت کے مطابق ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے یکم شعبان 21 فروری کو تھی۔

مزیدخبریں