واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری

9 Mar, 2023 | 12:38 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وٹس ایپ نے فون اسٹوریج کو بچانے کے لیے منفرد حل نکال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹاانفو WABetaInfo کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ،میٹا، کمپنی کے زیرِ ملکیت وٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے وٹس ایپ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے موبائل فون اسٹوریج جلد بھرے جانے جیسے مسئلے کو حل کیا جا سکے گا۔ اس پریشانی کے پیشِ نظر وٹس ایپ نے ،ایکسپائرنگ گروپس، کے نام سے آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کر دیا ہے۔ 

 بیٹا کی جانب سے پیش کیا جانے والا وٹس ایپ کا یہ نیا  فیچر بنیادی طور پر انفرادی چیٹس کے لیے 2020 میں متعارف کرائے جانے والے ،ڈس اپیئرنگ فیچر، کی ہی طرز کا ہے۔

 ،ایکسپائرنگ گروپس، کے نام سے متعارف کروایا جانے والے اس فیچر کے ذریعے صارفین گروپس میسجز کی ایکسپاری تاریخ کا تعین خود کر سکیں گے۔ صارفین کے لیے ایک دن، ایک ہفتہ یا کاسٹیوم ڈیٹ جیسے آپشنز موجود ہوں گے جن کی بدولت صارفین کو اختیار ہو گا کہ وہ اپنی مرٖضی سے  ایکسپائری ڈیٹ کا انتخاب کر سکیں اور ایکسپائری ڈیٹ کو ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔ 

 خیال رہے کہ وٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی تیاری کےمراحل میں ہی ہے اور عام صارفین کو اس کی رسائی جلد ہی کر دی جائے گی تا کہ فون اسٹوریج جیسے بڑے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ 

مزیدخبریں