ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھکوں ,چوکوں کی بارش، نیا ریکارڈ، سینئر کرکٹرز کا تجریہ

چھکوں ,چوکوں کی بارش، نیا ریکارڈ، سینئر کرکٹرز کا تجریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ’’ پی ایس ایل‘‘ ہنگامہ میں سابق کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آج کی پچ تھی ہی بیٹنگ کے  لئے، باؤلرز کے لئے پچ نے کوئی مدد نہیں کی تو آج اتنا بڑا ہدف اور کوئٹہ کو وہی بڑا ہدف حاصل کرتے بھی دیکھا۔

   تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ریکارڈ241 رنزکا ہدف حاصل کرلیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے نےپی ایس ایل کی سب سے بڑی 145رنز کی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے آج بہت اچھی بیٹنگ کی، جس طرح بابر اعظم نے بیٹنگ کی اور 115 رنز بنائے انکے ساتھ  صائم ایوب نے  بہترین217 کے اسٹرائیک ریٹ سے 74 رنز بنائے۔ اتنا پہاڑ جیسا ٹوٹل دیا لگ رہی رہا تھا کہ یہ میچ پشاور ہی کا ہے مگر جس طرح پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آکر زلمی کے بالرز کی پٹائی کی ہے، سب حیران رہ گئے۔ جیسن رائے نے  پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا 145 رنز کا انفرادی سکور کیا اور دوسری تیزترین سنچری بھی بنائی ۔ اور انکا ساتھ مارٹن گپتل اور محمد حفیظ نے بہترین نبھایا، بہت اچھے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اور پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا چیز کرلیا۔

 سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ پشاور کی بالنگ بہت ہی خراب تھی۔ 241 رنز کروا لینا  کوئی چھوٹی بات نہیں۔ جیسن رائے کی بیٹنگ کو بہت کریڈٹ جاتا ہے جس طرح کی آج وہ بیٹنگ کر گیا ہے۔ بابر اعظم کو کپتانی اچھی کرنی چاہیئے تھی ، کپتان ہی اگر باؤنڈری لائن پر کھڑا رہے گا تو ٹیم کی کپتانی کون کرے گا۔لیکن جہاں بالنگ کی اور فیلڈنگ کی بات ہے تو  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے بھی بہت بری پرفارمنس دکھائی ورنہ اتنا بڑا سکور کھا لینا کوئی عام بات نہیں ہے، محمد حسنین بہت زیادہ مہنگا پڑ رہا ہے کوئٹہ کو وہ اپنی  کارکردگی اچھی نہیں کر رہا ۔ اس کو سوچنا پڑے گا کہ اگر وہ ایسے ہی رہا تو پیچھے اور اچھے بالرز ایسے آرہے ہیں جو اسکی جگہ آرام سے لے سکتے ہیں۔

 سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آج کی پچ تھی ہی بیٹنگ کے  لئے، بالرز کے لئے پچ نے کوئی مدد نہیں کی تو آج اتنا بڑا ہدف اور کوئٹہ کو وہی بڑا ہدف حاصل کرتے بھی دیکھا۔ جیسن رائے اور بابر اظم نے کوئی شک نہیں اپنی کلاس دکھائی اور بہت اچھی بیٹنگ کی۔

Bilal Arshad

Content Writer