(ویب ڈیسک)سبھی جانتے ہیں تندرستی ہزار نعمت ہے لیکن صحت کے مسائل جیسے بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر بہت سی بیماریاں سامنے آتی رہتی ہیں تاہم کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنے صحت کے بے پناہ مسائل پر قابو پا سکتے ہیں جن میں سے ایک کالی مرچ بھی ہے۔
جی ہاں ہر گھر میں عام دستیاب کالی مرچ جگر اور دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ دمہ، کھانسی، نزلہ، زکام، بد ہضمی میں نہایت مفید ہے، اس میں غذائی خصوصیات کے ساتھ شفائی خصوصیات بھی ہے، ان خصوصیات کے بنا پر 70 سے زائد بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ گیس کا بہترین علاج ہے کھانے کو ہضم کرتی ہے ورم کو ختم کرتی ہے اور بلغم کی اصلاح کرتی ہے۔
کالی مرچ حافظہ اور اعصاب کو تقویت بخشتی ہے، گیس کے مسئلہ سے نجات کے لئے ایک کپ پانی میں آدھا لیموں نچھوڑ لیں اب اس میں ایک چھٹکی کالی مرچ ڈالیں، اس پانی کو کھانے کے بعد دن میں دو بار پئیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کالی مرچ کے استعمال سے معدہ ’ہائیڈروکلورک ایسڈ‘ نامی ایک مادہ خارج کرتا ہے جو معدے، آنتوں کی صفائی اور صحت کو یقینی بناتا ہے، ہائیڈروکلورک ایسڈ سے آنتوں میں موجود فاضل مادوں کا صفایا ہو جاتا ہے، معدے اور آنتوں کی صفائی کے نتیجے میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ، قبض کی شکایت میں بھی آرام ملتا ہے ۔
صدیوں سے بطور مصالحہ استعمال کی جانے والی کالی مرچ کے بے شمار فوائد ہیں ، جو مختلف بیماریوں کے ساتھ ساتھ آپ کی خوبصورتی اور صحت کے لئے بھی حیرت انگیز فوائد رکھتی ہے ۔جلدی کی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے کالی مرچ نہایت مفید ثابت ہوتی ہے ، کالی مرچ کے استعمال سے رنگ صاف شفاف رہتا ہے اور جلد پر بننے والے داغ دھبوں ( فریکل) ، سورج کی شعاؤں سے جھلس جانے والی جلد میں بھی آرام ملتا ہے۔ کالی مرچ خون کی گردش کو قدرتی طور پر بڑھا دیتی ہے اور اپنی حرارت سے جلد میں مساموں کو کھول کر ان کی صفائی کرتی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ کالی مرچ کا استعمال سے وزن میں کمی لانے کے لئے بھی معاون ہے ، اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے کھانوں میں اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر لازمی کریں ، ایک چٹکی یا حسب ذائقہ پسی ہوئی کالی مرچ اپنے مشروبات اور سبز چائے میں بھی ملا کر استعمال کی جاسکتی ہے، اس طریقے سے وزن کلو کے حساب سے کم ہوتا ہے ۔
غذائی ماہرین کے مطابق کالی مرچ کینسر کے خطرات کم کرنے میں معاون مصالحہ ہے ، پسی ہوئی کالی مرچ اور ہلدی دودھ میں ملا کر استعمال کی جا سکتی ہے ۔کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامن اے ، کیروٹنائیڈ اجزاء پائے جانے کے نتیجے میں اس کے استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتا ہے ۔