(ویب ڈیسک)بعض اوقات انسان ان تھک تگ دو کرنے کے بعد بھی وہ مقام حاصل نہیں کر پاتا جس کے لئے وہ کوشش کر رہا ہوتا ہے لیکن اگر قسمت مہربان ہو جائے تو پلک جھپکتے میں کام ہو جاتا ہے،کچھ ایسا ہی ایک غبارے بیچنے والی ایک عام سی لڑکی کے ساتھ ہوا۔
غبارے بیچنے والی لڑکی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور وہ انٹرنیٹ پر سٹار بن گئی۔
غبارے بیچنے والی لڑکی جس کا تعلق راجستھانی خاندان سے ہے ، ایک دن ایک فوٹوگرافر کی اچانک اس لڑکی پر نظر پڑی اور پھر جب اس نے لڑکی کو صحیح لباس پہنایا اور میک اپ کیا تو اس کی شکل بالکل بدل گئی جب کہ لوگوں کو لڑکی کا میک اوور اتنا پسند آیا کہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹوگرافر ارجن کرشنن نے کسبو نامی غبارے بیچنے والی لڑکی کو با زار میں غبارے بیچتے دیکھا،غباروں کی روشنی کے بیچ میں کھڑی لڑکی کی خوبصورت شکل دیکھ کر اسے اس میں کچھ خاص بات نظر آئی اور فوٹوگرافر نے اس کی تصویر کھینچ لی۔
جیسے ہی اس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لڑکی کی تصویر شیئر کی تو وہ وائرل ہوگئی اور یہیں سے لڑکی کی قسمت بدل گئی۔فوٹوگرافر نے کسبو کے گھر والوں سے اس کے میک اوور فوٹو شوٹ کے لیے رابطہ کیا،کسبوکو ماڈلنگ کی پہلی شوٹنگ کے لئے تیارکرنے میں کئی گھنٹے لگے لیکن جب وہ سامنے آئیں تو ان کی شخصیت میں آئی تبدیلی نے سب کوحیران کردیا۔