"خدا کے واسطے بلاول کو اردو تو سکھا دو"،عمران کا زرداری کو مشورہ

9 Mar, 2022 | 05:04 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: کراچی میں اپنی تقریر کے دوران وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور ساتھ ان کو طعنہ دیا کہ بلاول بھٹو کو تو اردو بھی ٹھیک سے بولنا نہیں آتی۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر چیئرمین پیپلز پارٹی کی اردو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری خدا کا واسطہ ہے بلاول کو اردو تو سکھا دو، 15 سال ہو گئے ہیں اسے ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ بارش آتا ہے یا آتی ہے، میں نے دو سال میں انگریزوں کو اردو سیکھتے دیکھا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آصف  زرداری  پیسوں کا ٹوکر ا لے کر گھوم رہے ہیں  ،لوگوں کو خرید رہےہیں۔ ان کے  ایک رکن قومی اسمبلی نے کہا آصف زرداری نے کروڑوں روپے  کی  پیش کش کی،میں نے کہا آپ لے لیتے  پیسے  ،کوئی خیراتی کام میں استعمال کرتے۔ 

خیال رہے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے گورنرہاؤس سندھ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ پاکستان میں پیٹرول اور فضل الرحمان  (ڈیزل) دبئی سے زیادہ سستا ہے۔فضل الرحمان کو ڈیزل کہوں گا، مولانا کہنا گناہ ہے۔ سوچ رہا تھا کہ ان کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ میں آجائے۔کپتان نے آگے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں