تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد پہلا نشانہ آصف زرداری ہوں گے۔ عمران خان

9 Mar, 2022 | 03:36 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا  کہنا ہے کہ  سندھ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتا ہے۔ میرے ہاتھ میں جو زنجیر بندھی تھی اب کھل جائے گی۔  اگلی بار میں سندھ کا دورہ کرنے آ رہا ہوں۔ کپتان نے آگے کی تیاری کر رکھی ہے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد  کسی کو نہیں چھوڑوں گا اور پہلا نشانہ آصف زرداری ہو ں گے۔ 

گورنرہاؤس سندھ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا  کہنا تھا کہ پاکستان میں پیٹرول اور فضل الرحمان  (ڈیزل) دبئی سے زیادہ سستا ہے۔فضل الرحمان کو ڈیزل کہوں گا، مولانا کہنا گناہ ہے۔ سوچ رہا تھا کہ ان کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ میں آجائے۔کپتان نے آگے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بڑی دیر سے آصف زرداری ان کی بندوق کی نشانے پر ہے۔سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں۔سندھ کے لوگ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتے ہیں۔  میں یہاں آ گیا ہوں اور سندھ کے لوگوں کو خوشخبری دیتا ہوں کہ آزادی کا وقت آ گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگلی بار میں سندھ کا دورہ کرنے آ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی وفاقی حکومت نے کراچی میں وہ کام نہیں کیے جو ہم کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آصف  زرداری  پیسوں کا ٹوکر ا لے کر گھوم رہے ہیں  ،لوگوں کو خرید رہےہیں۔ ان کے  ایک رکن قومی اسمبلی نے کہا آصف زرداری نے کروڑوں روپے  کی  پیش کش کی،میں نے کہا آپ لے لیتے  پیسے  ،کوئی خیراتی کام میں استعمال کرتے۔ 

وزیراعظم عمران خان عمران خان نے طنز کرتے ہوئے کہا آصف زرداری خدا کا واسطہ ہے اپنے بچے کو اردو تو سکھا دو۔بلاول  کو  یہ بھی پتہ نہیں  لڑکی آتی  ہےیا آتاہے ؟

'تحریک عدم اعتماد  سیاسی موت'

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی سیاسی موت ثابت ہوگی۔اپوزیشن پھنس گئی ہے،کپتان نےاگلی تیاری بھی کررکھی ہے.اللہ سے دعا مانگ رہاتھا کسی طرح ان کی گردن میرے ہاتھ آجائے،اپوزیشن والوں نے وہ کام کیا  جو میں اللہ سے مانگ رہاتھا،چوروں کےٹولےکیخلاف جنگ عمران خان کی نہیں ملک کےہربچےکی ہے۔  جب ان کی تحریک ناکام ہو گی تو میں ان کو چھوڑوں گا نہیں۔ میرے ہاتھ کی زنجیریں کھل جائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بعد دوسرے نمبر پر مقصود چپڑاسی اور 'شوباز جوتے پالش' کرنے والے کی باری آئے گی۔ تمہیں جیل میں ڈالوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایک بڑے عظیم خواب کا نام ہے،اللہ کے سوا ہم کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتے، اور یہ ڈاکو ہر بیرون طاقت کے سامنے جھکتے رہے ہیں، پاکستان پر پچھلے 10 سال میں 400 ڈرون حملے ہوئے، جب زرداری اور نواز شریف اقتدار میں تھے۔

عمران خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو تمام ممالک سے دوستی کرنی چاہیے، لیکن میں کسی کو اپنے ملک کے مفادات کے خلاف جانے کی اجازت نہیں دوں گا۔

مزیدخبریں