پارلیمنٹ حملہ کیس: صدرمملکت کی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست منظور

9 Mar, 2022 | 02:53 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک:پارلیمنٹ حملہ کیس میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارتی استثنیٰ حاصل نہ کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ استثنی واپس لینے کے باوجود صدر عارف علوی بطور ملزم پیش نہ ہوئے۔ شاہ محمود قریشی، علیم خان، جہانگیر ترین نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں۔

پراسیکیوٹر عامر سلطان نے کہا کہ پارلیمنٹ حملہ کیس سیاسی مقدمہ تھا، بریت کی درخواستوں کی حمایت کرتے ہیں۔ فاضل جج نے کہا کہ پھر تو بحث کی ضرورت نہیں۔عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 15 مارچ کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے صدر عارف علوی کی استثنی ختم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

پارلیمنٹ حملہ کیس کی گزشتہ سماعت کے موقع پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہو ئے تھے۔اس موقع پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست عدالت میں جمع کرا ئی تھی۔

مزیدخبریں