(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بال کٹواتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بابر اعظم کی بال کٹواتے ہوئے وائرل ویڈیوز میں انہیں قومی ٹیم میں شامل ہیئر اسٹائلسٹ پر بات کرتے بھی دیکھا گیا۔ بابر کے ہیئر اسٹائلسٹ کا کہنا تھا کہ بابر چونکہ گڈ لکنگ ہیں لہٰذا ان پر زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا، ان پر ہلکا پھلکا ہی کام کرنا پڑتا ہے۔
دوسری جانب ویڈیو میں بابر کا کہنا تھا کہ ہم کھلاڑی دوران میچ ایک دوسرے کے بال بھی کاٹ لیتے ہیں، ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران بھی ہم کھلاڑی ایک دوسرے کے بال کاٹتے رہے اور سب سے زیادہ بال فاسٹ باؤلر حسنین نے کاٹے، سب کھلاڑیوں کے وہی بال کاٹتا ہے اور حسنین بہت اچھی بالوں کی کٹنگ کرتے ہیں۔