ویب ڈیسک : ملئے آٹھ سالہ پاکستانی بچے سے جو وسیم اکرم، عمران خان وقار یونس شعیب اختر محمد عامر سمیت 40 سے زیادہ سپر اسٹار فاسٹ باؤلرز کے ایکشن کاپی کرسکتا ہے ۔
آٹھ سالہ حمود الرحمان شاہین آفریدی ، شاداب خان ، عبدالرزاق ، یاسر شاہ، مچل اسٹارک ، جسپریت بمراہ سمیت متعدد پاکستانی اور غیرملکی باؤلروں کے ایکشن میں گیند کرانے کی قدرتی صلاحییت رکھتا ہے اور یہ اس امرکی نشاندہی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ باؤلرز خصوصی طورپر فاسٹ باؤلرز کی کمی کا سامنا کبھی بھی نہیں کرنا پڑے گا ۔
حمود الرحمان کی ویڈیو یوٹیوب پر وائر ل ہوچکی ہے ۔ جبکہ اس نے اپنے پرستاروں کے لئے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ حمود الرحمان کا کہنا ہے کہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اس کے آئیڈیل ہیں اور باؤلنگ کی کئی ٹپس اس نے ان کی ویڈیوز سے ہی سیکھی ہیں۔